.

نوجوان چُھرے کے وار سے معجزانہ طور پر محفوظ: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک "خوفناک" ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو دوسرے کے تلوار نما چھرے کے بار بار حملے میں معجزانہ طورپر بچ جاتے دکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کیمرے میں محفوظ ہونے والا یہ واقعہ شمالی سعودی عرب کے حائل شہرمیں پیش آیا جہاں دو نوجوان آپس میں لڑ پڑے تو ان میں سے ایک نے تلوار کے ذریعے دوسرے کی گردن اڑانے کے لیے اس پر بار بار حملہ کیا مگر وہ محفوظ رہا۔ ویڈیو میں موقع پر کئی دوسرے افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں جو باہم لڑنے والوں کو چھڑانے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

سعودی شہریوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ویڈیو کی تحقیقات کرکے تلوار سے حملہ کرنے والے شخص کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہوسکے۔

حائل پولیس کے ترجمان کیپٹن سامی الشمری کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھایا گیا واقعہ دو سال قبل پیش آیا تھا جس کی تحقیقات ہوچکی ہیں۔ حملہ آور کو اسی وقت حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی