.

پیوٹین کی رقاصہ بیٹی دو ارب ڈالر کی مالک نکلی

ٹیکونوو کا شوہر بھی رقاص، دولت دیکھ کر منہ میں پانی آ جاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام پر روزانہ اپنے لڑاکا طیاروں کے ذریعے بمباری کروانے والے روسی صدر ولادیمیر پیوٹین کی حال ہی میں ایک 29 سالہ راک اینڈ رول رقاصہ بیٹی کترینا ٹیکونوو کا انکشاف ہوا ہے جو اپنے ایک پارٹنر نما شوہر کے ہمراہ دو ارب ڈالرز مالیت کے کاروبار کی مالک بتائی جاتی ہے۔

ٹیکونوو کے نام سے مشہور ہونے والی لڑکی کے بارے میں چند ماہ سے پہلے روس میں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ پیوٹین کی چھوٹی بیٹی ہیں۔

ان کی دریافت کا سہرا برطانوی نیوز ایجنسی 'رائیٹرز' اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کی زینت بننے والی حالیہ رپورٹس کے سر ہے جس میں انتہائی محنت سے جمع کردہ معلومات کی روشنی میں انکشاف کیا گیا کہ ٹیکونوو اپنے والد [ولادیمیر پیوٹین] کے قریبی دوست کی بیوی اور پارٹنر ہے۔ اس کا شوہر کیرل شامولوو بھی رقاص ہے۔ گذشتہ روز روسی ایوان صدر کے ترجمان نے اس خبر کو پیوٹین کے لئے 'نقصان دہ' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

پیوٹین کی صاحبزادی اور داماد کی دولت میں کمال رنگا رنگی پائی جاتی ہے۔ اس کا بڑا حصہ بڑی گیس اور پیڑوکیمیکل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں روسی شہریوں کی نظر سے اوجھل ہے۔ پیوٹین کا سمدھی گاندھی ٹیموشینکو مشہور چیزوں کی تجارت کے لئے شہرت دوام رکھتا ہے اور وہ روسی صدر کے پرانے دوستوں میں شامل ہیں۔ پیوٹین کی بیٹی اور داماد فرانس کے ایک صحت افزاء مقام پر انتہائی پرتعیش بنگلے کے مالک ہیں جسے دیکھ کر حاسدیں کی رالیں ٹپکنے لگتی ہیں۔