.

پیرس تھیٹر ہال سے یرغمالیوں کے دیوانہ وار فرار کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے کثیر الاشاعت اخبار 'لوموندے' کے ایک صحافی نے پیرس کے بٹا کلان تھیٹر کے ہنگامی راستے کے سامنے ایک بلند عمارت سے وہ مناظر اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کر لئے ہیں جس وقت تھیٹر ہال میں موجود افراد فائرنگ کے بعد جان بچانے کے لئے دیوانہ وار ہال سے باہر نکل رہے تھے۔

تھیٹر میں ہونے والے فائرنگ سے خوفزدہ فرانسیسی شہری جان بچانے کے لئے ہال کی دوسری منزل کی کھڑکیوں سے بھی چھلانگیں لگاتے رہے۔ بعض افراد اپنے زخمی ساتھیوں کو زمین پر گھسیٹے ہوئے محفوظ مقام پر لیجاتے دیکھے گئے جبکہ بعض کرالنگ کرتے ہوئے محفوظ مقام کی سمت جاتے دیکھے گئے۔

ویڈیو میں تھیٹر سے فرار ہونے والے کے چہروں اور آوازوں سے خوف نمایاں تھا۔ بعض شدید زخمی افراد ایمرجنسی گیٹ کے اندر اور باہر پڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بٹا کلان تھیٹر فرانسیسی دارلحکومت کی ایلونتھ بلیوارڈ میں واقع ہے۔ جمعہ کے روز پیرس کے چھ مختلف مقامات پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں سب سے زیادہ لوگ اسی جگہ مارے گئے۔ تھیٹر کے اندر یرغمال افراد میں ایک سو ہلاکتیں بٹا کلان میں ہوئیں۔