.

روسی طیارہ گرانے سے پہلے ترک وارننگ کی آڈیو سنیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی 'فوکس' نیوز نیٹ ورک کے ترک ایڈیشن نے اپنی سائٹ پر بیس سیکنڈ پر مشتمل ایک آڈیو کلپ پوسٹ کی ہے جس میں ترک سرحد کی نگرانی پر مامور ایک ہواباز روس کے السخوئی طیارے کو مار گرانے سے پہلے اسے وارننگ دیتا سنا جا سکتا ہے۔ کلپ میں ترک ہواباز انگریزی زبان میں روسی لڑاکا طیارے کے ہواباز کو خبردار کرتا ہے کہ آپ ترک فضائی حدود میں داخل ہو رہے ہیں، اس لئے فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کریں۔

ادھر عین حادثے کے وقت فضا میں محو پرواز ہالینڈ کے ایک ہواباز نے بھی بتایا کہ اس نے بھی ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارے کے ہواباز کو ترک ائر فورس کی وارننگ سنی۔ ہالینڈ کے ہواباز نے یہ نہیں بتایا کہ ان وارننگز کے جواب میں روسی ہواباز نے کیا کہا۔

ہالینڈ کے RTL4 ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے نامعلوم ہواباز نے بتایا کہ نہایت نیچی پرواز کرنے والے ترک ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے مجھے راستہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

ہالینڈ کے ہواباز نے بتایا کہ پرواز کے فوری بعد مجھے ایمرجنسی فریکوینسی پر ترک فضائیہ کی وارننگ کال سنائی دیتی ہے جس میں روسی جہاز کو ترک فضائی حدود میں داخلے پر مسلسل خبردار کیا جا رہا تھا، روسی ہواباز نے اس وارننگز کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ہواباز نے بتایا کہ ترک ایف سولہ گزرنے کے بعد میں اپنے شیڈول روٹ پر واپس آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترک لڑاکا طیاروں نے شامی سرحد عبور نہیں کی۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے روسی طیارے کو اپنے رڈار پر نہیں دیکھا، تاہم مجھے یقین ہے کہ سے ترک فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ ہواباز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترک مواصلات میں کوئی خلل نہیں تھا۔