.

سیلفی چھڑی کو اپنے دفاع میں کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کیا آپ اپنی ہاتھ کی چھڑی سے تلوار کا کام لے سکتے ہیں اور اس کو اپنے دفاع میں بہتر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو اب روس میں ایسا سکھایا جاتا ہے کہ ہتھ چھڑی کو کیسے بہتر طریقے سے اپنے دفاع کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

روس میں سیلفی چھڑیوں کو اپنے دفاع میں استعمال کرنے کے خواہاں افراد کے لیے کلاسیں اب ایک حقیقت ہیں اور یہ کلاسیں مبینہ طور پر سیاحوں میں بہت مقبول ہیں۔ان میں لوگوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ ایک چھڑی کو کیسے تلوار کی طرح رکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی روزنامے میٹرو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ''ماسکو میں ایک مرکز میں انسٹرکٹروں کا کہنا ہے کہ چھڑی کے ذریعے لڑائی کی تیکنیکیں ایک ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔اس لیے اس جدید تیکنیک کا بھی ایک جواز بنتا ہے''۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ سیلفی چھڑی ایک فرد کے دفاع کے لیے کتنی مؤثر ہوسکتی ہے۔ہاں البتہ یہ مفید مشورہ ہوگا کہ اس تینکیک کو اپنے گھروں میں استعمال سے گریز کیا جائے۔