امریکی یرغمالی سے القاعدہ کی تفتیش اور قتل کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حوالے سے 'العربیہ' کی خصوصی ڈاکومنٹری کی دوسری قسط میں 2004 کو ریاض میں ہونے والے ایک واقعہ کو منکشف کیا گیا ہے۔ شدت پسندوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی فوٹیج، جسے العربیہ پہلی مرتبہ ڈاکومنٹری میں سامنے لایا، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ القاعدہ کے شدت پسند امریکی ٹرینر پال جانس سے انگریزی میں سوال جواب کر رہے ہیں۔

تفتیش کے دوران امریکی شہری کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک نامعلوم القاعدہ جنگجو جانس سے اس کے کام کی نوعیت کے بارے میں سوال کرتا ہے کہ تم نے ابتک کتنے سعودیوں کو تربیت دی ہے، تفتیش کار اسے اس بات کے اعتراف پر مجبور کرتے ہیں کہ تم اس ضمن میں خفیہ رپورٹ ہمارے حوالے کرو۔

پال جانس کے جوابات سے تفتیش کار مطمئن نہیں ہوئے تو جلد ہی پال کے پیچھے کھڑے ایک جنگجو نے عرب رمال یرغمالی کے منہ اور گردن کے لپیٹا اور اگلے لمحے اسے زور سے کس دیا، جس سے پال کا سانس اور آواز چند ہی لمحوں میں ہمیشہ کے لئے رک گئی۔ القاعدہ کے جنگجووں نے پال کا سر کاٹ کر فریج میں رکھ چھوڑا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں