کمزور دل حضرات 'معلق ریستوران ' میں کھانا کھانے نہ آئیں!

مصر میں ہوا میں معلق ریستوراں نے اپنی 'منفرد سروس' کا آغاز کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوں تو دنیا بھر میں مہنگے ریسٹورینٹس کی کمی نہیں لیکن مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں ایسا انوکھا ریسٹورنٹ متعارف کروایا گیا ہے جہاں دعوت اڑانا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں۔

زمین سے تقریباً 164 فٹ اوپر کرین کے ذریعے ہوا میں معلق اس حیرت انگیز ریسٹورنٹ میں22 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس میں ایک فرد کا کرایہ 350 مصری پاؤنڈ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہوا میں معلق ہوکر کھانے کا یہ طریقہ پہلی بار نہیں اپنایا گیا بلکہ اس سے قبل بھی کئی ممالک میں اس طرز کے ریسٹورنٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں