داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے: سعودی مفتی اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

#سعودی_عرب کے #مفتی_اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چئیرمین شیخ #عبدالعزیز_الشیخ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد دولت اسلامیہ '#داعش' کو شکست دے گا۔

شیخ عبدالعزیز نے سعودی اخبار 'عکاظ' سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا "انہیں [داعشی جنگجوئوں کو] اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا۔ بلکہ انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھا جائے جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو "کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔"

داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ #اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں