.

دنیا کا سستا ترین فضائی ٹکٹ ..... قیمت صرف 1.4 ڈالر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین کی فضائی کمپنی "اسپرنگ ایئرلائنز" آئندہ ماہ چین کے وسطی صوبے " ہوبے" کے صدر مقام "ووہان" شہر سے جاپان کے دارالحکومت "ٹوکیو" تک کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن نے تعارفی نرخ کے طور پر پہلی پرواز کے لیے انتہائی رعایتی کرائے کی پیش کش کی ہے، اور ٹکٹ کی قیمت 9 چینی یوآن یعنی کہ 1.4 امریکی ڈالر کے برابر ہوگی۔

چینی خبر رساں ایجنسی 'ژینوا' کے مطابق فضائی کمپنی اس روٹ پر ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی جو کہ پیر، بدھ اور ہفتے کے روز ہوں گی۔ آئندہ ماہ 13 فروری سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں بوئنگ 800-737 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ "اسپرنگ ایئرلائنز" جولائی 2005 سے کام کررہی ہے اور یہ چین میں کم کرایوں والی واحد فضائی کمپنی ہے۔