.

آپ شوبز کی 10 معروف عرب نژاد شخصیات کو جانتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کیا آپ شوبز کی ان دس عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو جانتے ہیں جو عرب ہیں یا عرب نژاد ہیں؟ امریکا کی سپرماڈل جیجی حدید بھی ان میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پرستاروں کو باور کرایا ہے کہ وہ فلسطینی ہیں اور انھیں اس پر فخر ہے۔

انھوں نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ کیپشن لکھی ہے کہ انھوں نے گذشتہ رات اپنے بعض دیرینہ دوستوں کے ساتھ گزاری تھی،یہ ایک بہت خوب صورت رات تھی۔یہ دوستی کی ایک ایسی بنیاد ہے جس سے ہم باقی زندگی جڑے رہیں گے۔ میری ثقافتی پہچان کے لیے نام کا آخری حصہ دیکھیے ۔حدید ،یہ نصف فلسطینی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے''۔

اس بیس سالہ ماڈل کا اصل نام جیلینا نورا حدید ہے۔وہ ''رئیل ہاؤس وائیوز آف بیورے ہلز'' میں کردار ادا کرنے والی یولندہ فوسٹر اور فلسطینی رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر محمد حدید کی بیٹی ہیں۔

لیکن وہ عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے شوبز کی کوئی پہلی نمایاں عالمی شخصیت نہیں ہیں،یہاں دس ایسی شخصیات کی مختصر تفصیل دی جارہی ہے،جن کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے اور بہت سے قارئین یقیناً ان کے پس منظر کے بارے میں پہلے سے نہیں جانتے ہوں گے۔

میکا

برطانوی گلوکار میکا بیروت میں پیدا ہوئے تھے،ان کی والدہ لبنانی اور والد امریکی ہیں۔ان کی عمر ابھی ایک سال تھی کہ لبنان میں خانہ جنگی چھڑ گئی اور ان کا خاندان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔وہ پہلے پیرس اور اس کے بعد برطانیہ منتقل ہوگیا تھا۔میکا نے ''گریس کیلی، لوّ ٹوڈے اور ری لیکس ٹیک اٹ ایزی'' سے شہرت حاصل کی تھی۔

ناصری

گلوکار ناصری ٹونی عتوہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہوئے تھے،وہیں پلے بڑھے،ان کے والدین فلسطینی مہاجرین ہیں۔اس پینتیس سالہ نوجوان کے بینڈ نے متعدد گانے گائے ہیں۔انھوں نے ''ریوڈ ،پلس،لٹ یور ہئیر ڈاؤن اور نو وے نو '' جیسے گانوں سے شہرت حاصل کی تھی۔

سلمیٰ حائیک

انچاس سالہ اداکارہ میکسیکو میں میکسیکن والدہ اور لبنانی باپ کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔2015 ء میں سلمیٰ حائیک نے لبنان کے علاقے بعبدات میں اپنے نانا کے گھر کا دورہ کیا تھا۔وہ ''خلیل جبران کی فلم دی پرافٹ'' کی تشہیر کے سلسلے میں یہاں آئی تھیں۔ان کی والدہ ہسپانوی نژاد ہیں۔

جینا دیوان تاتم

مشہور عالم ڈانسر اور گلوکارہ جینا دیوان تاتم کے والد لبنانی نژاد پولش شہری ہیں۔ان کی والدہ جرمن انگلش ہیں۔پینتیس سالہ جینا چیننگ تاتم کی بیوی ہیں۔

شینن ایلزبتھ

بیالیس سالہ شینن ایلزبتھ فضل ہیوسٹن ،ٹیکساس میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کے والد لبنانی شامی ہیں۔امریکا میں 11 ستمبر کے حملوں کے بعد انھوں نے ایک عوامی پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ '' میں نصف عرب اور 100 فی صد امریکی ہوں،جس سے دوسرے متاثر ہوئے ہیں،اس سے میں بھی اثرانداز ہوئی ہوں''۔

ایلزبتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق وہ اس وقت افریقا میں ہیں اور جانوروں کی پناہ گاہوں میں وقت گزار رہی ہیں۔

رامی مالک

چونتیس سالہ رامی مالک لاس اینجلس ،کیلی فورنیا میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والدین مصری نژاد ہیں۔انھوں نے گذشتہ سال ایلیٹ ایلڈرسن کی مشہور فلم ''مسٹر روبوٹ'' میں لیڈ کردار ادا کیا تھا۔اس پر انھیں گولڈن گلوب ایوارڈ ملا تھا اور انھیں گلڈ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

زوئی سالڈانا

فلم اواتار کی اداکارہ نیو جرسی میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کے والد ڈومینیکن ری پبلک سے تعلق رکھتے ہیں اور والدہ پیوٹو ریکن ہیں۔تاہم وہ اپنے انٹرویوز میں یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کی والدہ لبنان نژاد ہیں۔

وینٹ ورتھ ملر

ٹی وی ڈراما سیریز ''پریزن بریک'' میں کردار ادا کرنے والی وینٹ ورتھ ملر برطانیہ میں امریکی والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں مگر ان کی والدہ شامی ہیں اور ان کے آباء واجداد لبنان سے تعلق رکھتے تھے۔

عالیہ شوکت

نیٹ فلیکس کی سیریز ''اریسٹڈ ڈیویلپمنٹ'' میں ماؤبی فونکے کا مرکزی کردار ادا کرنے والی عالیہ شوکت عراق کے دارالحکومت بغداد سے تعلق رکھتی ہیں

ہدیٰ قطب

امریکی ٹیلی ویژن چینل این بی سی کے ''ٹو ڈے شو'' میں کیتھی لی جیفورڈ کے ساتھ میزبان کے طور پر آنے والی اکاون سالہ ہدیٰ قطب کے والدین مصری ہیں اور وہ خود بھی اپنی اوائل عمری میں مصر ہی میں قیام پذیر رہی تھیں۔