.

سعودی نوجوان نے ولی عہد سے "معصوم" سی درخواست کردی !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں آج کل "سیلفی" کا بخار زوروں پر ہے۔ سعودی ولی عہد الاحساء کی مسجد الرضا کے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کو ہسپتال پہنچے تو ان کا واسطہ بھی اس "بخار" میں مبتلا ایک نوجوان سے پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کے ساتھ یہ دلچسپ واقعہ ہفتے کے روز نیشنل گارڈز کے زیرانتظام شاہ عبدالعزیز ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے پیش آیا۔ سعودی ولی عہد جمعہ کے روز دہشت گرد کارروائی میں زخمی ہونے والے شہریوں سے ملاقات اور ان کی عیادت کررہے تھے۔ اس دوران زخمیوں میں شامل ایک نوجوان شہری نے ان کے ساتھ "سيلفي" تصویر بنوانے کی معصوم سی درخواست کر ڈالی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر یہ کلپ وسیع پیمانے پر گردش میں ہے جس میں منچلا نوجوان، شہزادہ محمد بن نایف سے جب کہ وہ اس کی خیریت معلوم کررہے تھے، اپنے "سیلفی" کی درخواست کررہا ہے۔