.

ذیابیطس سے بچنا ہے تو نمک بھی چھوڑیں.. ہے نا عجیب بات !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی محققین کے ایک گروپ نے نسبتا ایک دلچسپ معلومات کے حصول کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ذیابیطس کے مرض میں صرف شکر ہی نہیں بلکہ نمک بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

امریکی طبی جریدے "سیل میٹابولزم" میں شائع ہونے والی تحقیق کو مکمل کرنے والے محققین کے خیال میں ان کے نتائج سے نئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ "خوراک کے حوالے سے آسان تدابیر کا سہارا لینا مثلا بیک وقت نمک اور شکر کا کم استعمال (دنیا میں سب سے زیادہ پھیلی ہوئی) ٹائپ 2 ذیابیطس سے حفاظت یا علاج کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے" ... اور اس حوالے سے نئی ادویات کی دریافت کا بھی امکان ہے۔

اس دلچسپ تحقیق کے لیے چھوٹے سوروں کو استعمال کیا گیا۔ پہلے ان سوروں کی آنتوں میں شکر کی مقدار پہنچا کر اس کو محفوظ کیا گیا اور اس کے بعد ان کو دی جانے والی غذا میں نمک ملا دیا گیا جس کے نتیجے میں خون میں شکر کی سطح بلند ہوگئی۔

فرانس میں حالیہ چند سالوں کے دوران انتہائی موٹاپے کا شکار 2 لاکھ سے زیادہ مریضوں کے آپریشن ہوئے۔ اس سلسلے میں اکثر مرتبہ وزن کم کرنے کے حوالے سے شاندار نتائج سامنے آئے تاہم کئی مرتبہ ذیابیطس کا عامل بھی شامل رہا کیوں کہ یہ ایسا مرض ہے جس کا اکثر موٹاپے سے تعلق ہوتا ہے۔

نئے تحقیقی رپورٹ تیار کرنے والی مرکزی شخصیت فرنسوا باتو نے واضح کیا کہ "ہم نے خود سے یہ سوال کیا کہ خون میں تیزی کے ساتھ ذیابیطس کی سطح کم کرکے یہ آپریشن اتنے حیرت انگیز طور پر کیسے کامیاب ہورہا ہے یہاں تک کہ وزن کم کرنے بھی پہلے"۔

چھوٹے سوروں پر ہونے والی تحقیق سے جس میں انہیں انسانی غذا کے طریقہ کار پر غذا دی گئی تھی.. ثابت ہوا کہ جسم میں گلوکوز جذب کرنے کی مجموعی شرح اس وقت کم ہوگئی جب آنتوں کے نچلے حصے میں اس گلوکوز کا جذب ہونا رک گیا... جب کہ آنتوں کے بالائی حصے میں ایسا نہ ہوا۔

نمک کو گلوکوز جذب کرنے کے لیے ایک ضروری عامل سمجھا جاتا ہے۔

باتو نے جو فرانس کے شہر لیل میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ میں محقق کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں... بتایا کہ جگر سے خارج ہونے والے زرد نمکیات (صفراء)، ہاضمے کے لیے تیار غذا میں اگر تاخیر کے ساتھ شامل ہوں تو "اس سے گلوکوز جذب کرنے کے عمل میں کمی آجاتی ہے"۔
باتو کے مطابق یہ نتائج خون میں شکر کی مقدار بڑھانے کے حوالے سے غذا میں نمک کے اثر کی تصدیق کرتے ہیں۔