.

راجہ کی بارات نہیں بلکہ رانی کی بائیک !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"راجہ کی آئے گی بارات ، رنگیلی ہوگی رات"... ایک زمانہ تھا کہ شادی کے موقع پر یہ گیت ہر کسی کی زبان پر ہوتا تھا.. مگر اب زمانہ انتہائی تیز رفتار ہوگیا ہے اور وہ بھی الٹی سمت میں... لہذا اب راجہ کی بارات آنے کے بجائے رانی خود جائے گی اور وہ بھی موٹر بائیک پر !...

جی ہاں متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی نادیہ الحوسنی نے اپنی شادی کے موقع پر منفرد اور دلچسپ انداز اپنا کر سب ہی کو حیران کردیا۔

نادیہ نے عرب ممالک میں شادی کے روایتی طریقوں کا تختہ الٹ دیا اور وہ خلیجی ممالک میں موٹر بائیک پر رخصت ہونے والی پہلی دلہن بن گئی ہیں۔ خلیج کی اس منچلی دلہن کی زندگی کے یادگار موقع پر عزیز و اقارب کے علاوہ موٹر بائیک کی دیوانہ وار محبت میں گرفتار دوستوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ نادیہ اور اس کا دولہا علاحدہ علاحدہ بائیکوں پر سوار ہوکر زندگی کے نئے سفر پر روانہ ہوگئے۔

رخصتی کی اس دلچسپ وڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔