
تاریخ میں پہلی بار پتھر کے ورق سے قرآن پاک تیار!
پتھر سے تیار کردہ قرآن واٹر پروف اور دیگر خصوصیات رکھتا ہے
اسلامی تاریخ کے صدر اول میں پتھر، پتوں، درختوں کی چھال اور ہڈیوں پر قرآن پاک کی آیات لکھی جاتی تھیں مگرآج چودہ سو سال بعد ماہرین نے جدید سائنسی طریقہ کار کی مدد سے بھی پتھر پر قرآن پاک کا نسخہ تیار کیا ہے۔ اس نسخے کی کئی خصوصیات ہیں جن میں اہم ترین اس کا آگ میں جلنے نیز پانی اور دیگر مائع اشیاء سے محفوظ رہنا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پتھر سے تیارکردہ قرآن پاک کے اس مننفرد نسخے کو دبئی میں منعقدہ ’’ہائپر ورلڈ‘‘ نمائش میں پیش کیا گیا جسے زائرین نے بہت پسند کیا ہے۔
سنگ سے تیار کردہ صحیفہ قرآن کے اوراق کو کاغذ کے اوراق کی طرح آسانی کے ساتھ پلٹا جا سکتا ہے۔ پتھر سے طباعت واشاعت کےمیدان میں یہ انقلاب ہے کیونکہ اس کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نصف مقدار اور کیلشیم کاربونیٹ کی 80 فی صد مقدار شامل کی گئی ہے۔
اس ٹکنالوجی کی مدد سے اب تک مختلف دینی کتب، تحائف، بیگ اور دیگر کاغذی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جو واٹر پروف ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے مائع مثلا چکنائی اور مضر بیکٹیریا سے محفوظ رہتا ہے۔
-
’قرآن مجید کا قدیم نسخہ صدیق اکبر دورمیں لکھا گیا‘
-
مصر: لبنان سے لائے گئے قرآن پاک کے رنگین نسخے ضبط
-
تحریف سے پاک قرآن، مستشرقین کے منہ پر طمانچہ!
-
ایرانی فٹبال ٹیم کے عیسائی کپتان کا قرآن پاک کو بوسہ
-
سمگلروں کی عیاری ناکام ، قرآن پاک جیسے ڈبوں میں منشیات ضبط
-
قرآن پاک جلانے میں بدنام پادری ’’چپس فروش‘‘ بن گیا