.

ساتھی مسافروں سے تعارف کی موبائل فون ایپلی کیشن!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں افراد جہازوں کے ذریعے فضائی سفر کرتے ہیں.. تاہم مسافروں کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والی چیز ایئرپورٹ یا جہاز کے اندر انتظار میں گزارا جانے والا وقت ہے.. اور بہت سے مسافر اس وقت کو کاٹنے کے لیے دیگر مسافروں سے تعارف کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے مسافروں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انہیں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

جی ہاں! آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے Meet Me At Airport کے نام سے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے جس کو ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن ایئرپورٹوں پر ضایع ہونے والے وقت کا اچھا مصرف ثابت ہو سکے گی.. وہ اس طرح کہ صارف کے لیے رجسٹریشن کے بعد اپنی پرواز کے دیگر ساتھی مسافروں کی تصدیق اور ان سے رابطہ ممکن ہوگا۔

نئی ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اپنی پرواز کی تلاش کے بعد دیگر مسافروں کے ساتھ بآسانی چیٹ اور رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کے لیے مختلف موضوعات سے متعلق بحث کے لیے خصوصی فورم کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔