.

اسرائیل فوج کے ہاتھوں الخلیل میں فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر ا'لخلیل' کے پرانے میونسپلٹی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے بیان مین دعوی کیا ہے کہ گاڑی سے نکلنے والے نوجوان کے پاس چھرا تھا اور اس نے چوک پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ خطرہ پھانپتے ہوئے اہلکاروں نے فلسطینی نوجوان پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گیا۔

گزشتہ برس اکتوبر سے ابتک اسرائیلی فوج 130 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے، شہید ہونے والے چند فلسطینیوں نے اسرائیلیوں پر چاقو حملے کئے تھے جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے باقیوں کو غلط طور پر قتل کیا۔