.

سعودی عرب:ایک ماہ میں 77 غیرملکی مشرف بہ اسلام

’اسلام قبول کرنے والوں کی اکثریت اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران طائف اور قطیف شہروں میں کم سے کم 77 غیر ملکی باشندوں نے اسلام قبول کیا۔ طائف میں 66 اور قطیف میں 11 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شعبہ دعوت وارشاد کے باہمی تعاون سیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد السواط نے بتایا کہ جمادی الاول میں مجموعی طورپر 77 غیرملکیوں نے اسلام قبول کیا۔

ڈاکٹر السواط کا کہنا تھا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے شہری اسلامی تعلیمات اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص سعودی عرب کے ایک اسپتال میں اسپتال عملے کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوا۔

القطیف کے رضاکار سینٹر کے ڈائریکٹر راشد بن سعید الھاجری نے بتایا کہ جمادی الاول میں مجموعی طورپر 1031 دعوتی وتبلیغی پروگرامات منعقد کیے گئے جن سے 11 ہزار 89 افراد نے استفادہ کیا۔ اس کے علاوہ 2800 دعوتی مراکز میں اسلامی تعلیمات سے متعلق لٹریچر تقسیم کیا گیا۔