.

دنیا کو دہشت گردی کا سامنا اور اوباما ٹینگو رقص میں مست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے سربراہ باراک اوباما اپنی اہلیہ میشیل اوباما کے ساتھ دو روز کے لیے ارجنٹائن کے نئے صدر ماوريسيو ماكری اور ان کی لبنانی نژاد اہلیہ جوليانا عواضہ کے مہمان بن گئے۔ دارالحکومت بیونس آئرس پہنچنا تھا کہ اوباما غم میں ڈوبے بیلجیئم اور برسلز کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خطرے سے دوچار دنیا کو بالکل ہی بھلا بیٹھے۔ امریکی صدر بدھ کی شب سرکاری عشایے کے بعد ٹینگو رقص کرتے ہوئے مستی میں کھو گئے۔

باراک اوباما کے ارجنٹائن کے دورے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ دیگر شخصیات میں صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز اور جان کیسچ.. اور یہاں تک کہ نیویارک میونسپلٹی کے ایک سابق سربراہ روڈی جولیانی ان سب نے ٹوئیٹر پر پیغامات اور دیگر بیانات میں امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ "العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے بعض سوشل میڈیا ویب سائٹوں کا جائزہ بھی لیا.. ان پیغامات اور بیانات میں اوباما سے یہاں تک مطالبہ کیا گیا کہ وہ کیوبا کا تاریخی دورہ منقطع کرکے فوری طور پر واشنگٹن واپس آئیں اور برسلز واقعات کے ہمراہ ہونے کا احساس دلائیں۔

تاہم باراک اوباما جن کے (آئندہ جنوری میں) وہائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے میں 8 ماہ سے زیادہ عرصہ باقی نہیں رہا.. انہوں نے سب کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کی رات سرکاری عشایئے کے بعد ارجنٹائن کی مشہور پیشہ ور رقاصہ کے ساتھ ٹینگو رقص میں گزار دی۔ اسی طرح ان کی اہلیہ نے بھی ایک دوسرے پیشہ ور رقاص کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" پر پوسٹ کی جانے والی وڈیو میں امریکی صدر رقص کے دوران انتہائی "منہمک" دیکھے جاسکتے ہیں۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ایک معروف ثقافتی مرکز میں منعقد کیے گئے عشایئے میں 500 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ارجنٹائن کی "خاتون اوّل" جوليانا عواضہ نے بھی رقص کیا.. جو وڈیو میں کھانے کی میز پر اوباما کے دائیں جانب بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

جولیانا نے برطانیہ میں 6 برس گزارے جہاں وہ یونی ورسٹی کی طالبہ تھیں۔ "العربيہ ڈاٹ نیٹ" نے گزشتہ نومبر میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ان کا تعلق جنوبی لبنان سے ہے.. جہاں سے ان کے والد نے غربت کی حالت میں ہجرت کی اور پھر معروف شخصیت بن گئے۔

امریکی صدر کے ساتھ رقص کرنے والی معروف رقاصہ Mora Godoy نے ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر کو جو خود عشایئے میں موجود تھے.. بتایا کہ اوباما نے اس کے کان میں سرگوشی کی کہ وہ ٹینگو رقص نہیں جانتے ہیں "تو میں نے ان سے کہا کہ آپ فکر نہ کریں.. صرف میری پیروی کرتے رہیں".. اس پر انہوں نے رقاصہ کو جواب دیا .. رقاصہ نے یہ بھی بتایا کہ اس نے معض مواقع پر امریکی صدر کو بہت تنگی اور پشیمانی کی حالت میں دیکھا۔