.

بیگم کی برہنہ تصویر.. ٹرمپ دل کی بھڑاس نکالنے پر مجبور!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست یوٹا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز کے حامی ایک گروپ نے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ سے متعلق ایک اشتہار جاری کرکے ووٹرز کو حیران کردیا۔ گروپ نے صاحب ثروت امیدوار کی اہلیہ "ملينيا ٹرمپ" کے حوالے سے تیار کیے گئے اشتہار کے عنوان میں کہا گیا ہے : "ملينيا ٹرمپ سے ملیے۔ امریکا کی خاتون اوّل"۔

حریف گروپ نے اپنی مہم میں ٹرمپ کی اہلیہ اور سابق فیشن ماڈل کی جوانی کی ایک تصویر استعمال کی ہے۔ اس تصویر میں وہ ایک جانور کی کھال پر برہنہ حالت میں لیٹی ہوئی ہیں۔ یہ اشتعال انگیز اشتہار یوٹاہ ریاست میں منگل کے روز ہونے والے تمہیدی انتخابات کے آغاز سے قبل نشر کیا گیا ہے۔ اشتہار جاری کرنے والے گروپ نے ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیڈ کروز کی حمایت کریں اور اس قدامت پسند امیدوار کو ہی ووٹ دیں۔

بظاہر ایسا نظر نہیں آتا کہ ملینیا ٹرمپ کی برہنہ تصویر کے اشتہار سے دولت مند صدارتی امیدوار (ڈونلڈ ٹرمپ) کو قدامت پسند مورمن فرقے کی اکثریت رکھنے والی ریاست میں تمہیدی انتخابات میں کوئی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس اشتہار نے معرکے کو ٹیڈ کروز کے ساتھ جھڑپ میں تبدیل کردیا جس کا موضوع دونوں امیدواروں کی بیگمات ہیں۔

"سب کھایا پیا اگل دوں گا"

ٹرمپ جو کہ اپنے انتخابی حریفوں پر شدید تنقید کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں ٹوئیٹر پر جواب دیتے ہوئے ٹیڈ کروز کو اس طرح متنبہ کیا کہ "خبردار رہو، نہیں تو میں تمہاری اہلیہ کا سارا کٹا چٹھا کھول کر رکھ دوں گا!"۔ اس کے بعد ٹرمپ نے اپنے حریف کو مخاطب کرتے ہوئے "جھوٹا ٹیڈ" قرار دیا۔

ادھر قدامت پسند سینیٹر ٹیڈ کروز نے خود کو اپنے حریف کی اہلیہ کی برہنہ تصویر والے اشتہار سے دور کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ: "تمہاری بیگم کی تصویر ہمارے پاس سے نہیں ہے۔ ڈونلڈ سن لو اگر تم نے میری اہلیہ ہائڈی کو نشانہ بنایا تو تم اس سے کہیں زیادہ بزدل ہوگے جتنا میں سمجھتا ہوں"۔

تاہم ایسا نہیں لگتا کہ ٹرمپ نے معذرت قبول کرلی ہے۔ امریکی اپنی سیاسی زندگی میں امیدواروں کی بیگمات یا ان کے بچوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرتے ہیں، بلکہ سیاست دان اور صحافی امیدوار کی پالیسیوں اور اس کے اوصاف کو زیربحث لاتے ہیں۔ اس دوران امیدوار کی بیگم یا بیٹے اور بیٹیوں کے تصرفات اور افعال پر بات نہیں کی جاتی بالخصوص اس لیے کہ ہر شخص اپنے افعال کا خود ذمہ دار ہے۔ ویسے بھی وہ بالغ ہوتے ہیں لہذا اپنے افعال و کردار کے ذمہ دار ہیں ناکہ اپنے گھر والوں کے۔

تمہاری بیگم بدصورت ہے؟

جمعرات کی صبح ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ووٹروں کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں دو تصویریں پوسٹ کیں۔ پہلی تصویر ان کی صاحب جمال اہلیہ ملینیا کی تھی اور دوسری تصویر ان کے حریف کی اہلیہ "ہائڈی کروز" کی تھی جس میں لگ رہا ہے کہ وہ اپنے دانت کاٹ رہی ہیں۔

ٹرمپ نے دونوں تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ : "راز افشا کرنے کی ضرورت نہیں، تصاویر ہزار الفاظ سے بہتر اظہار خیال ہیں"۔ گویا کہ وہ یہ بول رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ تو خوبصورت ہیں جب کہ ان کے حریف کی اہلیہ بدصورت ہیں۔

بہرکیف دونوں صورتوں میں یہ امریکی اس امر کو خرابی شمار نہیں کرتے۔ نہ تو عورت کا جمال آدمی کو اہل بناتا ہے کہ وہ امریکا کا صدر ہو اور نہ ہی عورت کے "جمال کا نہ ہونا" اس کے شوہر کے صدارت سنبھالنے میں کسی طور مانع ہے۔

امریکی چینل "سی بی ایس" کی اسکرین پر جمعرات کی صبح نیوز اینکر کا سوال تھا کہ : "امیدواروں کے گھرانوں کو نہ کھینچنے سے متعلق اصول وضوابط کہاں چلے گئے؟"