.

بن لادن کو قتل کرنے والا امریکی میرین گرفتار!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

القاعدہ کے سربراہ کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی میزیز کی کارروائی میں ہلاک کرنے کے دعویدار امریکی بحریہ کے اہلکار کو امریکی ریاست مونتانا میں شراب پی کر ڈرائیونگ کے شہبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ریاست مونتانا کے علاقے بوٹی سیلور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ڈپٹی کمانڈرجارج سکالک نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے 39 سالہ اہلکار روپ اونیل کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ریاست کے مغربی شہر بوٹی میں ایک تجارتی مرکز کے باہر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے پائے گئے۔

مسٹر سکالک نے مزید بتایا کہ اونیل نے پولیس کے روکنے پر شراپ نوشی کا ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا جو امریکا میں پہلے درجے کا جرم شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی پاداش میں پولیس اہلکاروں نے اسے تھانے میں بند کر کے مقدمہ درج کر دیا، جہاں سے وہ 685 ہزار امریکی ڈالرکی مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہا ہوا۔

مونتانا میں پلنے بڑھنے والے اونیل سے ساری صورتحال پر ردعمل کے لئے رابطہ کی متعدد بار کوشش کی گئی، تاہم اس سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ سرکاری ریکارڈ میں اونیل کا رہائشی پتا ریاست ڈلاس تحریر ہے۔