.

سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے الکٹرونک سگریٹ استعمال کریں : ڈاکٹرز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں رائل کالج آف فزیشنز کی جانب سے جاری کردہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الکٹرونک سگریٹ کے صحت پر بالخصوص سگریٹ نوشی کرنے والے افراد پر اچھے اثرات ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ موجودہ دور میں سگریٹ نوشی کی عادت چھڑانے کے لیے الکٹرونک سگریٹ کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

اگر آپ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو پھر اس طبی تحقیق کے نتائج سے اتفاق کرسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی آدھی تعداد اس مہلک عادت کی وجہ سے موت کے منہ میں جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں میں سے تقریبا 6 لاکھ افراد Passive smoking یعنی سگریٹ کے دھوئیں کی بدولت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ توقع ہے کہ صدی کے اختتام تک سگریٹ نوشی سے موت کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔

اس متنازع طبی رپورٹ میں ڈاکٹروں نے سگریٹ نوشی کے عادی افراد کے بیچ الکٹرونک سگریٹوں کے استعمال کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جانبی اثرات نہیں ہوتے۔

تاہم یہاں بڑا نقصان اٹھانے والے وہ لوگ بالخصوص بچے ہیں جو گھروں اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کے ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں۔

اگر سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے بس میں یہ نہیں کہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے سگریٹ نوشی کو ترک کردے تو ایسے شخص کو اس کے اہل خانہ یا گھر کے دیگر افراد کی صحت کی حفاظت کی خاطر بھرپور تحریک اور ترغیب سے اس مہلک عادت کو چھوڑ دینے کے لیے قائل کرنا چاہیے۔