سبزکیلے کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ لاعلم تھے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کیلا دنیا بھرمیں پسندیدہ اور مرغوب پھل ہی نہیں بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز اور ناقابل یقین ٹانک ہے جس کے استعمال سے لوگ کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کیلے کی متنوع اقسام کے اپنے اپنے بے بہا فواید ہیں مگران میں سبز کیلے کے فواید سب سے جدا اور منفرد ہیں۔ وٹامن اور پروٹین سے بھرپو سبز کیلے کا روزہ کی بنیاد پر استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق سبز کیلا وٹامن C اور B6 کی خصوصیات سے بھرپور ہے جو جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک میں پوٹائیشیم کی مقدار بھی پوری کرتا ہے۔

ذیل میں سبز کیلے کے چند حیرت انگیز فواید بیان کیے جا رہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں کہ سبز کیلا اس قدر مفید بھی ہوسکتا ہے۔

روزانہ ایک سبز کیلا جسم میں فالتو چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ سبز کیلا معدے اور انتڑیوں کو صاف کرتا، جسم کو فالتو چربی بنانے سے روکتا اور پیٹ میں جمع ہونے والے فاضل غدود سے بچاتا ہے۔

سبز کیلا وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ قبضا کشا دوائی کا کام دیتا ہے۔ انتڑیوں کی صفائی کے نتیجے میں قبض کی شکایت کم کرتا اور نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔

سبز کیلا جسم میں بھوک کی اشتہا کم کرتے ہوئے جسم میں وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ روزانہ ایک سبز کیلا کھانےسے پیٹ کو بھوک کی کم ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

سبز کیلا جسم میں کلوکوز کو جذب ہونے سے روکتا اور انسولین کی مقدار کم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شوگر جیسے مرض سے تحفظ ملتا ہے۔

سبز کیلا ویسے ہی کینسر کے مریضوں کے لیے مفید خیال جاتا ہے مگر بڑی آنت کے کینسر کے شکار افراد کے لیے یہ بہترین نسخہ ہے۔سبز کیلا آنت کو چربی سے محفوظ رکھتا ہے جس کے نتیجے میں بڑی آنت کے کینسر کو کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔

سبز کیلے میں ویٹامنز، میگنیشیم اور کلیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی، جوڑوں کےدرد سے آرام اور ہڈیوں کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز کیلے کے دیگر بے شمار فواید میں اس کا ایک فایدہ انسان کی طبیعت اور مزاج میں بہتری اور تازگی کا احساس بھی ہے۔ سبز کیلے میں ’’ٹریبٹوفان‘‘ نامی ڈی این اے کے خواص مزاج کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ چونکہ ٹریبٹوفان نامی مادہ دماغ میں کیمیائی ضروریات میں توازن پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انسانی جسم میں نفسیاتی اتارو چڑھاؤ کو کنٹرول کرتے ہوئے مزاج کو تازگی بخشتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں