کم کارداشیان کے طرز زندگی سے مائیں مقروض !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عالمی شہرت یافتہ خواتین اسٹارز جن میں كم كارادشيان سرفہرست ہیں، ان کی اپنے بچوں کے ساتھ زندگی نے دنیا بھر کی ماؤں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان اسٹارز کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کے سبب عام مائیں قرضوں کے بوجھ تلے دب گئی ہیں۔

امریکی ویب سائٹ بے بی سینٹر نے انکشاف کیا ہے کہ نصف سے زائد مائیں صرف اپنی اس خواہش کی وجہ سے مقروض ہوچکی ہیں کہ وہ بھی اپنے بچوں کو دنیا بھر کے اسٹارز مثلا کم کارداشیان اور بیونسے کنولز کے بچوں کی زندگی سے ملتی جلتی زندگی فراہم کریں۔

دوسری جانب ای- شاپنگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ضخیم اشتہاری مہموں نے ننھے بچوں کی فرمائشوں پر روک لگانا مشکل بنا دیا ہے۔

بے بی سینٹر ویب سائٹ کے مطابق 53 فی صد مائیں اپنے بچوں کو مثالی زندگی فراہم کرنے کی تگ و دو میں بہت زیادہ مصروف رہتی ہیں اور اس تعداد کی نصف کے قریب مذکورہ وجہ سے مالی قرضوں کے شکنجے میں پھنس چکی ہیں۔

مختلف رپورٹوں کے مطابق گزشتہ برس انٹرنیٹ پر اشتہارات سے امریکی کمپنیوں کی آمدنی 59 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

اس کا مطلب ہے کہ امریکی منڈی میں اس رقم کے حجم میں تقریبا 20 % اضافہ ہوا۔

ویب سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ جوان مائیں اس مظہر سے سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہیں اس لیے کہ وہ سوشل میڈیا کو زیادہ استعمال کرتی ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق عام ماؤں پر اثرانداز ہونے والے عوامل میں بعض شہرت یافتہ مائیں مثلا گلوکارہ بیونسے اور سپر اسٹارکم کارداشیان وغیرہ بھی شامل ہیں جن کے انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر انتہائی متحرک اکاؤنٹس بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں