عبدالرحمان الراشد سال کی میڈیا شخصیت قرار

کہنہ مشق معروف عرب صحافی 'العربیہ' کے جنرل مینجر رہ چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ ٹیلی ویژن چینل کے سابق جنرل مینجر اور معروف عرب صحافی عبدالرحمان الراشد کو سال کی میڈیا شخصیت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عرب میڈیا فورم میں انھیں یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دیا ہے۔

عبدالرحمان الراشد عالمی شہرت کے حامل عرب صحافی اور تجزیہ کار ہیں۔وہ لندن سے شائع ہونے والے معروف عرب روزنامے الشرق الاوسط کے سابق ایڈیٹر انچیف رہ چکے ہیں اور اب بھی اس روزنامے میں کالم لکھتے ہیں۔وہ الشرق الاوسط کے تحت ہی شائع ہونے والے جریدے المجلہ کے بھی ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔

دبئی میں منعقدہ دو روزہ سالانہ عرب میڈیا فورم میں عبدالرحمان الراشد کے علاوہ کئی دوسرے عرب صحافیوں کو بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔عرب میڈیا فورم گذشتہ پندر؛ہ سال سے منعقد ہورہا ہے۔

العربیہ انگلش کے ایڈیٹر انچیف فیصل جے عباس اور الشرق الاوسط کے ایڈیٹر سلمان الدوسری نے عبدالرحمان الراشد کو سال کی میڈیا شخصیت قرار پانے پر مبارک باد دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں