سعودی عرب : 7 زبانوں میں معتمرین کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعوی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر مسجد نبوی کے زائرین کے لیے سات زبانوں میں چار بڑے خیرمقدمی بورڈز کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔

پریذیڈنسی میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد بن علی الحطاب نے واضح کیا کہ "چار داخلی راستوں پر مدینہ منورہ آنے اور مسجد نبوی کا رخ کرنے والے زائرین کے لیے خیرمقدمی کلمات اور ہدایات پر مشتمل 4 بورڈز کی تنصیب کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ان میں شہزادہ محمد بن عبدالعزيز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والوں کا داخلی راستہ، الہجرہ شاہراہ کا داخلی راستہ، القصیم سے آنے والا راستہ اور تبوک سے آنے والا راستہ شامل ہیں"۔ ان بورڈز پر سات زبانوں میں یہ عبارت بھی شامل ہے "آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت.. آپ کی راحت ہمیں مطلوب"۔ یہ سات زبانیں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی، ترک، ہاؤسا اور ملاوی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں