چین میں بکری کے دو ٹانگوں والے میمنے کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین میں حال ہی میں ایک بکری نے دو ٹانگوں والے میمنے کو جنم دیا ہے جسے پوری دنیا میں حیرت و استعجاب کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے یوننان میں پیدا ہونے والے بکری کے دو ٹانگوں والے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں۔ مقامی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق بکری کے اس میمنے کی پچھلی دونوں ٹانگیں سرے سے موجود ہی نہیں۔ پیدائش کے بعد اسے کھڑے ہونے اور چلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔تاہم اس نے ایک ہفتے میں چلنا سیکھ لیا ہے۔

چینی ماہرین حیوانات کا کہنا ہے کہ دو ٹانگوں والے بچے کی ماں [بکری] نے دو بچے جنم دیے۔ بکری کے پیٹ میں دونوں بچوں کے درمیان ٹکراؤ کے باعث بکری کو تکلیف ہوئی جس کے بعد اس نے دونوں بچوں کو جنم دے دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بکری کے بچوں کی پیدائش قدرتی انداز میں ہوئی مگر پیدا ہونے والا ایک بچہ دو ٹانگوں سے محروم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں