.

امریکی ٹی وی اسٹار کیم کارڈیشیان ’ایران دشمن ایجنٹ‘ قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نے معروف ٹی وی اسٹار کیم کارڈیشیان کو ملک دشمنوں کی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ کیم کارڈیشیان سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "انسٹا گرام" کے اپنے صفحے پر اپنی مخصوص تصاویر پوسٹ کر کے انہیں ایران کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

اخبار واشنگٹن ٹائمز نے ایرنی سائبر سیکیورٹی سسٹم کے ترجمان مصطفیٰ علی زادہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’کیم کارڈیشیان ایرانی مردو خواتین تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہیں.'

علی زادہ کا مزید کہنا تھا کہ انسٹا گرام کی انتظامیہ بھی کارڈیشیان کی مالی اور مادی مدد کررہی ہے تاکہ وہ ایران کے خلاف مزید سازشیں کرسکے۔ مگر ایران اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ٹی وی اسٹار کیم کارڈیشیان کی سرگرمیوں سے ایران کو گہری تشویش لاحق ہے کیونکہ مغربی مشاہیر میں وہ ایک ایسے شخصیت ہیں جو عوام میں غیرمعمولی حد تک مقبول ہیں اور اب ان کی مقبولیت ایران میں بھی بڑھ رہی ہے۔ دارالحکومت تہران میں بھی لڑکیاں اسے پسندیدہ ماڈل کے طورپر دیکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو نیویارک میں منعقدہ ’’ویپی‘‘ انعامی مقابلے کے 20 سالانہ سیشن میں ہالی وڈ اداکاروں اور سوشل میڈیا ورکروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیم کارڈیشیان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ان کے انٹرنیٹ پر غیر معمولی مصروفیت کی بدولت نہیں "انٹرنیٹ تباہ کار" انعام سے نوازا گیا۔ یہ انعام ان کے سوشل میڈیا پر غیرمعمولی حد تک سرگرم رہنے کی بناء پر دیا گیا، جب کہ ان کے شوہر اور پاپ موسیقار کانئیے ویسٹ کو "عالمی فن کار" کے ایوارڈ سےنوازا گیا۔