خاتون کا ماؤنٹ ایورسٹ 7ویں بار سرکرنے کا نیا ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیپال کی ایک 42 سالہ خاتون نے مسلسل ساتویں بار ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل وہ چھ بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون قرار دی گئی تھیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے کی مہم کی نگراں کمپنی کے عہدیدار راجیو شریستا نے بتایا کہ بیالیس سالہ لاکبا شربا نامی نیپالی خاتون نے کل جمعہ کے روز ماؤنٹ ایورسٹ کی تبت کی جانب سے 8850 میٹر بلند چوٹی سر کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مسٹر شریستا نے بتایا کہ لاکبا شربا کو ایک نیپالی گائیڈ کی خدمات بھی فراہم کی گئی تھیں۔ اس کے تین گھنٹے بعد اسی راستے سے روسی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم کے آٹھ ارکان اپنے آٹھ گائیڈز کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے میں کامیاب رہے۔

خیال رہے کہ لاکبا شربا کا آبائی تعلق ملک کے مشرقی علاقے سانکو سابا سے ہے۔ اس کا خاندان 11 افراد پر مشتمل ہے۔ سانکو سابا کے قریب ہی دنیا کا پانچواں بلند گرین پہاڑی سلسلہ جبل ماکالو واقع ہے۔

لاکبا شیربا کے خاندان کے دو دیگر افراد بھی کوہ پیمائی کے شوق میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں۔ ان میں ایک نے 21 بار ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی۔ مردوں میں اس بلند ترین چوٹی تک پہنچنے کا یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں