.

خود کشی کے لیے نوجوان نے خود کوشیروں کے آگے ڈال دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چلی کے ایک چڑیا گھرمیں ایک بیس سالہ نوجوان نے خود کشی کی غرض سے بھوکے شیروں کے پنجرے کود کرخود کشی کی کوشش کی مگر وہ اس کے باوجود زندہ بچ نکلا۔ البتہ اس واقعے نے دونوں شیروں کی جان لے لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹس اور چلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ایک بیس سالہ نوجوان فرانسو فریڈا رومان نے خود کشی کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے میں چھلانگ لگا دی۔ پنجرے میں تین شیر موجود تھے۔

عریاں نوجوان کے ساتھ شیر پہلے تو کھیلتے رہے مگر کچھ ہی دیر بعد ان کی وحشی صفت نے انگڑائی لی اور ایک شیر نے نوجوان کی چیر پھاڑ کے لیے اسے بھنبھوڑا۔ اسی اثناء میں چڑیا گھر کے محافظ نے نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے شیروں پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں دونوں شیر ہلاک ہوگئے تاہم خود کشی کرنے والا بچ گیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

واقعے پر چڑیا گھر میں آئے زائرین بھی خوف زدہ ہوگئے۔ بچوں کے ہمراہ آنے والے والدین نے اپنے بچوں کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر انہیں شیروں کے حملے کا منظر دیکھنے سے روکنے کی کوشش کی۔