.

غذائی استعمال کے علاوہ لیموں کے 7 جادوئی فوائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہم میں سے اکثر لوگ روز مرہ کی زندگی میں بطور غذا لیموں کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم برطانوی اخبار " ڈیلی میل" نے غذائی استعمال سے ہٹ کر قدرت کے اس انمول تحفے کے 7 اہم فوائد کا انکشاف کیا ہے :

1- لیموں کو اُبال کر اسے گھر میں شیشوں کی سطح کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

2- لیموں کو ٹکڑوں میں کاٹ کر اسے کوڑے دان میں رکھا جاسکتا ہے تاکہ ان ناپسندیدہ بوؤں کا خاتمہ کیا جاسکے جو آپ کے اپنے باوچی خانے میں رہ جاتی ہیں۔

3- لیموں کے رس میں کھانے کا سوڈا ملا دیا جائے تو ان کے ذریعے آپ کے باورچی خانے کا سِنک صاف کیا جاسکتا ہے۔

4- آپ لیموں کے رس اور پانی کو ملا کر اپنا مائیکروویو اوون صاف کرسکتے ہیں۔ پانچ منٹ کے اندر آپ داغ دھبوں سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔ مزید یہ کہ مائیکروویو میں ایک اچھی بُو بھی رہ جائے گی۔

5- آپ لیموں کے قتلے بنا کر ڈِش واشر کے اندر رکھ دیں تو اس سے حیران کن طور پر ڈِشوں کی بہترین صفائی اور چمک حاصل ہوگی۔

6- آپ لیموں کے قتلوں کو اپنے ریفریجریٹر میں رکھ دیں تاکہ اچھی بُو باقی رہ سکے۔ اس طرح بعض کھانوں کی اشیاء کی ناپسندیدہ بو سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

7- زیتون کا تیل اور لیموں کے رس کے 3 بڑے چمچے اور دو چمچے شہد لے کر ان میں آدھا کپ شکر ملادیں۔ اس مرکب کو 15 منٹوں کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کی جلد آبیدہ ہوجائے گی اور چہرے پر سے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔