.

نیل بیری کے 8 اہم فوائد جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیل بیری کا شمار مفید غذائی مواد بالخصوص وٹامنز سے بھرپور پھلوں میں کیا جاتا ہے۔ نیل بیری میں وٹامن"C" ، "K" ،"E" اور "A" کے علاوہ شکر، پیکٹین اور نامیاتی تیزاب پائے جاتے ہیں۔ مفید معدنیات مثلا مینگنیز سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں ریشہ بھی پایا جاتا ہے۔

صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق نیل بیری اپنے اندر اینٹی آکسیڈینٹس بھی رکھتی ہے جس جسم کے خلیوں کی حفاظت میں مددگار ہوتی ہے اور عمر کے بڑھنے کی علامات ظاہر ہونے کو کم کرتی ہے۔ یہ ان پھلوں میں سے ہے جو انسانی جسم میں سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔

آیے نیل بیری کے سنہرے فوائد پر نظر ڈالتے ہیں :

1- کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتی ہے اور دل کی حفاظت کرتی ہے۔

2- آنتوں کے مسئلے اور "اسہال" میں نیل بیری کے پتے کھانے سے راحت ملتی ہے۔

3- سوکھی نیل بیری مثانے کے انفیکشنز کو کم کرتی ہے۔

4- نیل بیری سے کشیدہ کیا گیا جوہر بعض ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جو نظر کی کمزوری اور بصارت کے عام مسائل کے علاج کے لیے ہوتی ہیں۔

5- بعض طبی تحقیقوں سے ثابت ہوا ہے کہ نیل بیری مبیضی سرطان سے حفاظت کرتی ہے۔

6- نیل بیری سے بعض گھریلو نسخے تیار کیے جاسکتے ہیں جو پیشاب کی نالی سے متعلق مسائل کے علاج کے لیے کارگر ہوتے ہیں۔

7- نیل بیری "قبض" کے علاج کے لیے بھی مفید ہے۔

8- نیل بیری دماغ کو صحت مند بناتی ہے اور جان کاری سے متعلق قدرتی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتی ہے۔