ماہ صیام میں MBC پرنشرہونے والے پروگرامات اور فلمیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن MBC حسب روایت ماہ صیام میں خصوصی پروگرامات، رمضان المبارک سے متعلق دینی معلومات پر مبنی شوز اور ماہ صیام کی مناسبت سے عائلی پرگرامات اور فلیمیں نشر کر رہی ہے۔

العربیہ نیوز چینل کے مادر ٹی وی نیٹ ورک ’ایم بی سی‘ پر نشر ہونے والے پروگرامات میں بعض سلسلہ وار پروگرامات اور ٹیلی فلمیں بھی شامل ہیں جو پچھلے سال بھی چلتی رہی ہیں۔ ان میں ٹیلی فلم "سیلفی" کو گذشتہ برس بڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا اور ان میں شامل سماجی اور انسانی مسائل کی نشاندہی پر اس کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی تھی۔ اس فلم کی بقیہ اقساط رواں ماہ صیام میں نشر کی جائیں گی۔

سعودی عرب کے جدہ شہر کی انسیویں صدی کے آخر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کردہ ڈرامہ الحجازیہ بھی ایم بی سی کے رمضان پروگرامات میں شامل ہو گا۔ ان کے علاوہ "رامز یلعب بالنار" اور "حروف والوف" جیسے پروگرامات بھی اس سال کے ماہ صیام کے پروگرامات میں شامل ہوں گے۔

ایم بی سی گروپ کے ترجمان مازن حایک نے ’العربیہ‘ کے فلیگ شپ مارننگ شو "صباح العربیہ" میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ صیام کے حوالے سے خصوصی نشریات "ایم بی سی" کے چار چینلوں پر متوازی انداز میں جاری رہیں گی۔ ماہ صیام کی مناسبت سے ’’ایم بی سی 1‘‘، ایم بی سی ڈراما،’ ایم بی سی مصر‘ اور ’ایم بی سی مصر 2‘ پر خصوصی پروگرامات نشر کئے جائیں گے۔

اس بار کے ماہ صیام میں بھی حسب معمول بہترین فلمیں نشر کی جائیں گی۔ رواں ماہ صیام کے لیے تین اہم فلموں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ تینوں فلمیں مختلف عربی ناولوں کی روشنی میں تیار کردہ ہیں۔ لبنانی نژاد فرانسیسی امین معلوف کی عرب عالمین، سعود السنعوسی کی ’سباق البامو‘ اور نجیب محفوظ کی کتاب بافراح القبہ پر تیار کردہ فلیمیں شامل ہوں گی۔

مزاحیہ پروگراموں میں ایم بی سی کی اسکرین پر معروف اداکار عادل امام جلوہ’مامون اور اس کے ساتھی‘‘ کے عنوان سے تیار کردہ فلم میں گر ہوں گے۔

صحافی دادو الشریان مختلف شخصیات سے ملاقاتوں پر مبنی سلسلہ وار پروگرامات پیش کریں گے۔ عوامی مسائل پر ’خواطر‘ پروگرام کی میزبانی کی ذمہ داری احمد الشقیری کو سونپی گئی ہے۔

اس بار ایم بی سی پر شامی ڈرامہ سریل’باب الحارہ‘ کا جزو 8 نشرکیا جائے گا۔ مازن حایک نے بتایا کہ ایم بی سی مصر ٹی وی پر 8 مخصوص ڈرامے نشر کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں