چھینک نے بحرینی شہری کی سماعت چھین لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیجی ریاست بحرین میں زور دار چھینک نے ایک شہری کی قوت سماعت سلب کرلی جس پر اسے اسپتال سے رجوع کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے سرجری کےذریعے متاثرہ شخص کی قوت سماعت بحال کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرینی شہری کی قوت سماعت اس کے کان کے اندرونی حصے میں سیال مادے کے بند ہونے کے باعث ہوئی۔

بحرین کے مقامی اخبار ’ایام‘ کے مطابق منامہ میں قائم شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں ناک، کان اور گلے کے امراض کے ڈاکٹر احمد جمال نے بتایا کہ اسپتال میں ایک 60 سالہ شہری کو لایا گیا جس کی قوت سماعت اس کی اپنی چھینک کے باعث بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں نے متاثرہ مریض کے کانوں کے درمیانے حصے کو سرجری کے ذریعے صاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قوت سماعت کانوں میں سیال مادے کےگذرنے کے راستے کی بندش کے باعث ہوئی تھی۔ سیال مادوں نے کانوں کی گول کھڑکی کے اندر جمع ہوکر آواز کی گذرگاہ کے مقام کو ڈھانپ لیا تھا جس کے باعث اس کی قوت سماعت متاثر ہوئی تھی۔

ڈاکٹر جمال نے بتایا کہ کان کے متاثرہ حصے میں چربی رکھ کر قوت سماعت بحال کی گئی جس کے بعد مریض نہ صرف معمول کی آواز سننے کے قابل ہوگیا بلکہ اس کا تمام بوجھ بھی اترگیا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جمال نے بتایا کہ عموما اس نوعیت کے 40 فی صد کیسز میں عارضہ خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔ تاہم معالج سے رجوع نہ کرنے پر 40 فی صد مریضوں کی قوت سماعت سنگین خطرات سے بھی دوچار ہوجاتی ہے جب کہ 20 فی صد مریضوں کی قوت سماعت بالکل ختم ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں