.

غروب آفتاب کے وقت "مسجد حرام" کا روح پرور منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی SPA کے کیمرے کی آنکھ نے غروب آفتاب کے وقت مسجد حرام (مکہ مکرمہ) میں روحانی منظر کو محفوظ کر لیا۔

مسجد حرام کے اندر اور اس کے اطراف معتمرین، زائرین اور روزے داروں کی ایک بڑی تعداد اذان مغرب کے وقت افطار میں مصروف ہیں۔ اللہ کے مہمانوں میں شامل نمازی، معتمر اور زائر افراد مسجد حرام کے صحنوں میں راحت اور اطمینان کی چادر اوڑھے پورے خشوع اور سکینت کے ساتھ اپنے ارکان عبادت ادا کر رہے ہیں۔

رمضان المبارک کے ایام میں مسجد حرام میں اللہ کے مہمانوں کے جتھے نظر آتے ہیں جو اس کی تمام منزلوں اور صحنوں کو معتمرین، زائرین اور نمازیوں سے بھر دیتے ہیں۔

اس سلسلے میں تمام سرکاری اداروں کی جانب سے اپنے تشغیلی منصوبوں پر منظم طورعمل درامد کیا جاتا ہے تاکہ بیت اللہ کا قصد کرنے والوں کو اعلی ترین سطح کی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس طرح یہ لوگ خدمات کے مربوط نظام کے بیچ تمام تر سہولت، راحت اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرسکیں۔