.

ہمارے اسمارٹ فون پر یہ سیاہ نقطہ کس لیے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آج کے زمانے میں بہت سے اسمارٹ فونز بالخصوص آئی فونز میں سامنے کی جانب اسکرین کے اوپری حصے میں اور فون کی پچھلی جانب ایک سیاہ نقطہ موجود ہوتا ہے۔ تاہم ان اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے والوں کی اکثریت کو اس کے مقصد اور عمل کے بارے میں آگاہی نہیں ہوتی۔

ایسا نظر آتا ہے کہ فون کے ساتھ فراہم کردہ ہدایات کے کتابچوں میں بھی اس جانب اشارے کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ فون تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی اس سیاہ نقطے کے عمل کے بارے میں باقاعدہ طور پر کبھی اعلان نہیں کیا گیا جس کے سبب فون استعمال کرنے والے بہت سے لوگ اس کی موجودگی کی وجہ پوچھتے ہیں۔

بہرکیف معاملہ بہت آسان ہے اور وہ یہ کہ یہ سیاہ نقطہ درحقیقت چھوٹا سا مائیکروفون ہوتا ہے جو آپ کے اطراف شور و غُل کو روکتا ہے تاکہ آپ کی آواز دوسری جانب واضح اور صاف طور پر پہنچ سکے۔ اس امر کا انکشاف worldinsidepictures نامی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

اگر آپ اپنے اسمارٹ فون پر غور کریں تو آپ نوٹ کریں گے کہ یہ سیاہ نقطہ 3 جگہاؤں پر موجود ہے۔ آئی فون کے اسکرین کے سب سے اوپر کے حصے میں، تقریبا بالکل اسی جگہ پر فون کے پچھلے حصے میں اور تیسرا نقطہ فون کے نچلی جانب سم لگانے یا ایئرفون لگانے کی جگہ کے نزدیک ہوتا ہے۔