.

بُلٹ پروف سعودی لباس !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہم اکثر فیشن اور اس کے نت نئے ڈیزائنوں کے بارے میں سنتے رہتے ہیں۔ تاہم کولمبیا کے فیشن ڈیزائنر Miguel Caballero کی جانب سے اس مرتبہ کچھ مختلف چیز ہی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے وضع دار اور بلٹ پروف لباس ڈیزائن کیے ہیں جن میں سعودی عرب کا قومی لباس (ثوب) اور مردوں کے سُوٹ بھی شامل ہیں۔

مردوں کے لیے پورے سوٹ کی قیمت 6 سے 8 ہزار ڈالر کے درمیان ہے جب کہ صرف جیکٹ کی قیمت 3.5 ہزار ڈالر ہے۔

کابالیرو جو بڑی شخصیات کے لیے کم وزن بلٹ پروف لباس تیار کرنے کے حوالے سے معروف ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کا ایک کلب ہے جس کے ارکان وہ لوگ ہوتے ہیں جو ان کے تیار کیے گئے لباس کی وجہ سے محفوظ رہے۔ کابالیرو کے مطابق ابھی تک اس کلب کے ممبران کی تعداد 20 ہوچکی ہے۔

1995ء سے اس شعبے میں معروف کمپنی Miguel Caballero کے مالک نے بتایا کہ انہیں زیادہ خوشی کا احساس مال اور کام حاصل کرنے سے نہیں بلکہ جانوں کے بچانے سے ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ کابالیرو کا کام 23 ممالک تک پھیلا ہوا ہے جب کہ وہ نسبتا کم متاثر کرنے والی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ ان مصنوعات میں فوج اور پولیس کے لیے بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور گولیوں سے محفوظ رکھنے والی جیکٹیں شامل ہیں۔