.

حرم نبوی کے شہید جانباز محافظوں سے ملئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت داخلہ نے سوموار کے روز مسجد نبوی کے قریب خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے چار سیکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر جاری کی ہیں۔

شہید ہونے والوں میں سپاہی عبدالرحمن بن ناجی سليم الجهنی، سپاہی محمد بن معتاد هلال المولد، سپاہی عبدالمجيد بن عبدالله عوده الحربی اور سپاہی هانی بن سالم سليم الصبحی شامل تھے۔ پیغمبر اسلام کے پسندیدہ شہر میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیوٹی پر موجود چاروں فوجیوں کو ایک شخص پر شک گزرا جو نمازیوں کی گاڑیوں کے لئے مخصوص پارکنگ کی کھلی جگہ سے گزر کر مسجد نبوی شریف کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر اس نے کمر کے گرد باندھی ہوئی دھماکا خیز بلٹ کو اڑا لیا۔