.

رات کو 5 کھانوں سے دور رہ کر اچھی نیند کا مزہ لیجیے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی اخبار "ڈیلی مِرر" کے مطابق ماہر ڈاکٹروں نے پانچ غذاؤں سے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان چیزوں کے انسانی نیند پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ہدایت کی ہے کہ ان اشیاء کو رات میں نہ کھایا جائے تاکہ اچھی طرح سے نیند لی جاسکے۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ سونے سے پہلے ان پانچوں غذاؤں کو کھانے سے خطرناک بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے جن میں موٹاپا ، بلند فشار خون اور دل کے دورہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سونے سے فورا پہلے ان کو کھانے سے نیند خراب ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ پانچ کھانے کی اشیاء مندرجہ ذیل ہیں :

1 ۔ برگر.. اگرچہ بہت سے لوگوں کے لیے لذیذ اور محبوب کھانا ہوتا ہے تاہم اس کا انسانی نیند پر منفی اثر پایا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر صحت بخش کھانا بھی شمار نہیں ہوتا نہ ہی دن میں اور نہ ہی رات میں۔ یہ معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے اور رات کے دوران درد اور جلن کا سبب بھی بنتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بالآخر نیند خراب ہوتی ہے۔

2 ۔ الکحل.. ماہرین کے مطابق الکحل مشروبات نوش فرمانے کا نتیجہ "نامناسب نیند" کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہ ان بہت سے لوگوں کے خیال کے برخلاف ہے جو سمجھتے ہیں کہ الکحل سونے میں انسانی جسم کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل الکحل مشروبات پینے سے رات کے دوران انسان متعدد بار بیدار ہوتا ہے۔

3 ۔ گہرے رنگ کی چاکلیٹ.. لوگوں کے درمیان یہ خیال پھیلا ہوا ہے کہ گہرے رنگ کی چاکلیٹ میں چکنائی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ صحت کے لیے زیادہ مناسب ہوتی ہے۔ تاہم یہ بات 100% درست نہیں ہے۔ اس لیے کہ بستر پر جانے سے پہلے اس کو کھانے کے نتیجے میں نیند پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس میں کیفین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ اخبار کے مطابق گہری چاکلیٹ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا 20 ملی گرام کیفین پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ تیز "اسپرسو" کافی کے آدھے کپ کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ کی یہ قسم دل کی دھڑکن میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے۔

4 ۔ مصالحے دار شوربہ.. یہ پاک و ہند کی ایک مشہور ڈش ہے جس نے دنیا کے مختلف حصوں میں رواج پانا شروع کر دیا ہے۔ اس کی امتیازی خصوصیت اس کا مرچ اور مصالحوں سے بھرپور ہونا ہے۔ اس وجہ سے سونے سے پہلے اس کو کھانے والا رات کے دوران بے خوابی کا شکار رہتا ہے۔ آسٹریلیا میں ماضی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق سے ثابت ہوا کہ جو مرد رات میں مصالحے اور مرچیں کھاتے ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں کم گہری نیند حاصل کرپاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں بار بار بیداری کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

5 ۔ گوشت.. اس کا اطلاق چکن اور دیگر اقسام کے گوشت پر ہوتا ہے۔ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ اس کا نیند اور رات میں راحت حاصل کرنے کی انسانی قدرت پر منفی اثر ہوتا ہے۔

ڈاکٹر حضرات اوپر ذکر کیے گئے پانچ کھانوں سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ سونے سے قبل دودھ، کیلا، شکرقندی اور چیری کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ یہ چیزیں رات میں پرسکون نیند لینے کے خواہش مندوں پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں کرتی ہیں۔