بھارتی بیوی کی پیش امام خاوند کے ڈاڑھی نہ منڈھوانے پرخود کشی کی دھمکی

اسامہ نہیں،سلمان خان نظر آئیں:اسمارٹ فون استعمال کرنے والی بیوی کا باریش میاں سے انوکھا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارت میں ایک چھتیس سالہ نوجوان عالم دین ارشد بدرالدین کو ان کی اہلیہ نے مشکل صورت حال سے دوچار کردیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ڈاڑھی منڈھوا دیں اور بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کی طرح بے ریش اور چاق چوبند نظر آئیں،ورنہ وہ خودکشی کر لے گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیش امام صاحب نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ محترمہ اسمارٹ فون استعمال کرتی ہیں اور ان کی مرضی کے برعکس غیر مردوں سے ہر وقت چیٹ کرتی رہتی ہیں۔

ارشد بدرالدین نے اپنی سرچڑھی بیوی کی اس مُنھ زوری پر ایک طرح سے بے بسی کا اظہار کیا ہے اور حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیوی کے لیے کونسلنگ کا بندوبست کریں کیونکہ انھیں یہ خدشہ لاحق ہے کہ اگر بیوی نے اپنا گلا کاٹ لیا یا کچھ کر لیا تو اس کا الزام ان ہی پر آئے گا۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کی بیوی ایسا کیوں چاہتی ہے کہ وہ اپنی ریش کو صاف کرادیں۔اس کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ'' وہ چاہتی ہے میں اسامہ بن لادن کم اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان زیادہ نظر آؤں''۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ارشد بدرالدین نے اپنی بپتا یوں سنائی:'' میں ایک پیش امام ہوں۔میں اسلام کا حقیقی پیروکار ہوں۔میری سنہ 2001ء میں ضلع ہاپوڑ کے قصبے پلکھوا سے تعلق رکھنے والی خاتون سہانا سے شادی ہوئی تھی۔ شادی کے تھوڑی دیر بعد ہی میری بیوی نے یہ مطالبہ کرنا شروع کردیا تھا کہ مجھے اپنی ڈاڑھی صاف کروادینی چاہیے اور ڈاڑھی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ وہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شاہ رُخ خان کی طرح کے ڈاڑھی چٹ مردوں کو پسند کرتی ہے۔اس نے اب اسمارٹ فون بھی لے رکھا ہے اور دن رات غیر محرم مردوں سے چیٹ کرتی رہتی ہے''۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ شادی شدہ زندگی کے گذشتہ پندرہ سال کے دوران بیوی کا یہ مطالبہ جاری رہا تھا یا اب یکایک اس نے دوبارہ یہ مطالبہ داغ دیا ہے اور اس کے پورا نہ ہونے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی دے دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں