پاؤں پھسلنے سے پاپائے روم زمین پرگر پڑے: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیائے عیسائیت کے معتبر مذہبی پیشوا پاپائے اعظم پولینڈ کے دورے کے دوران ’شستوھووا‘ کے مقام پر ایک تقریب کے دوران پاؤں پھسلنے سے گرپڑے تاہم وہ جلد ہی سنبھل گئے۔ اس دوران انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں لگی۔ وٹیکن کے ترجمان گریک پورک کا کہنا ہے کہ پاپائے روم بہ خیریت ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاپائے روم کے گرنے کی ایک فوٹیج بھی انٹرنیٹ پر نشر ہوئی ہے جس میں ان کے گرنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ ویٹیکن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوپ ’ذبح خانہ‘ کی جانب جا رہے تھے۔

پاپائے روم کے زمین پر گرتے ہی ان کے معاونین لپک کر آگے بڑھے اور انہوں نے پوپ کو سہارا دے کر پاؤں پر کھڑا کردیا۔

پوپ فرانسیس نے اپنے پروگرام کے مطابق پولینڈ کے ایک چرچ میں جمع ہزاروں افراد سے خطاب کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں