امریکی مہم جو نے7000 میٹرکی بلندی سےپیراشوٹ کے بغیر چھلانگ لگادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پیرا شوٹ کے ذریعے فضاء سے ہوائی جہازوں سے چھلانگ لگانے کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر ایک امریکی مہم جو نے 7 ہزار 620 میٹر بلندی سے پیرا شوٹ کے بغیر چھلانگ لگا کرایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی مہم جو 42 سالہ لوک ایکینز نے جنوبی کیلیفورنیا میں تین دوسرے افراد کے ساتھ چھلانگ لگائی۔ دیگر تمام افراد پیرا شوٹ سے آراستہ تھے۔ مگر ایکینز نے پیرا شوٹ کے بغیر ہی چھلانگ لگائی تاہم وہم زمین پرنہیں بلکہ 30 مربع میٹر کے زمین سے 61 میٹر بلندی پر لگائے گئے ایک جال پراترا۔

’فاکس‘ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوک ایکینز اس سے قبل 18 بار خلا سے پیرا شوٹ کی مدد سے کود چکا ہے مگر پیرا شوٹ کے بغیر کسی شخص کا اتنی بلندی سے چھلانگ لگانے کا یہ پہلا ریکارڈ ے۔

ایکینز کے ترجمان گیسٹن اکلین نے ایک ای میل پیغام میں بتایا کہ بغیر پیرا شوٹ فضاء سے چھلانگ لگانے کا اقدام ایکینز کے 26 سالہ کیریئر کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

’فاکس‘ نیوز پر دکھائی گئی فوٹیج میں ایکینز کو خلاء میں آکسیجن کی ضرورت کے لیے ایک ہیلمٹ پہنے دکھایا گیا۔ اس نے مزید تین افراد کے ساتھ چھلانگ لگائی۔ چھلانگ لگانے کے بعد اس نے ہیل مٹ ایک دوسرے مہم جو کو دیا اس کے بعد اس نے اپنا پیرا شوٹ کھول دیا۔ اس دوران ایکینز بغیر پیرا شوٹ کے زمین کی طرف تیزی سے بڑھتا رہا۔

ایکینز کو جس جال پراترنا تھا اس پرنشاندہی کے لیے کونوں پر لائٹیں روشن کی گئی تھیں۔ جال پرگرنے سے دو منٹ قبل ایکینز نے اپنی پیٹھ جال کی طرف موڑی اور اطمینان کے ساتھ جال پراترگیا۔ 61 میٹر بلند جال کے نیچے احتیاطا ایک دوسری جال بھی نصب کی گئی تھی۔

بہ حفاظت اترنے کے بعد ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے ایکینز نے کہا کہ ’میں ہوا میں تقریبا تیرتا رہا ہوں۔ یہ ایسے لمحات تھے جن پریقین نہیں کیا جاسکتا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں