تاخیر گوارا نہیں ۔۔۔ برطانوی جوڑے نے اسپتال میں شادی رچالی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مشہور ہے کہ ’انسان کی ہر خواہش پوری نہیں ہوتی۔۔ ہوائیں بھی کشتیوں کی مخالف سمت چلتی ہیں‘۔ ایسا ہی کچھ ایک برطانوی جوڑے کے ساتھ بھی ہوا۔ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ اپنی شادی کی تقریب بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منائیں گے مگر قدرت کو منظور نہیں تھا۔ برطانوی جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کے لیے 18 ماہ مسلسل تیاری کی۔ مگر اس دوران کروشیا میں کشتی کے ایک حادثے میں ہونے والے دلہا کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور اسپتال میں جا پہنچا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کروشیا میں کشتی کے حادثے میں زخمی ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود برطانوی شہری نے شادی میں تاخیر کو گورا نہیں کیا۔ اگرچہ دھوم دھام کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کرنے کی ان کی خواہش تو پوری نہیں ہوسکی تاہم دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

برطانوی جوڑے نے شادی پر 50 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کرنے کا پلان بنایا تھا مگر اسپتال میں ہونے والی شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس میں دلہا اور دلہن کے 40 کے قریب دوست احباب شریک ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں