.

اوباما کی بیٹی لبنانی نژاد کے ریستوران میں کام کرتے ہوئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر باراک اوباما کی دوسری یعنی کہ چھوٹی بیٹی 15 سالہ "ساشا" جس کی نصف عمر دنیا کے مشہور ترین ایوان صدارت میں گزری، اس نے گزشتہ ہفتے سے مچھلیوں اور دیگر سمندری خوراک کے ایک ریستورانNancy's میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ ریستوران جوزف مجبّر کی ملکیت ہے اور یہ خاندان ایک سے زیادہ عرب ممالک بالخصوص لبنان میں موجود ہے۔ ریستوران کا مالک ممکنہ طور پر مہاجر یا امریکا میں مولود ہوسکتا ہے۔

امریکی اخبار "نیویارک ڈیلی نیوز" کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ریستوران امریکی ریاست میساچوسٹس کے جزیرےMartha's Vineyard میں امریکی صدر اور ان کے اہل خانہ کا مچھلی کا پسندیدہ ریستوران ہے۔ ساشا اپنے حقیقی نام (نتاشا) کے ساتھ روزانہ 4 گھنٹے اس ریستوران میں کام کرتی ہے۔ یہ ملازمت "موسم گرما کے کام" کے عنوان سے کی جارہی ہے جو عموما طلبہ اور دیگر لوگ تجربے کے حصول کے لیے کرتے ہیں۔

ساشا کے ریستوران میں کام کرنے کی خبر بدھ کے روز امریکی اخبارBoston Herald نے دی تھی جس کے بعد وہ دیگر بقیہ ذرائع ابلاغ میں پھیل گئی۔ خبر سے متعلقہ تصاویر میں ساشا کیش کاؤنٹر اور ایک گاڑی میں سوار صارف سے آرڈر لیتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ ایک اور تصویر میں ساشا کے والد باراک اوباما ریستوران کا دورہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم ریستوران کے مالک "جوزف مجبّر" کی کوئی تصویر ہمارے سامنے نہیں آئی۔ ہوسکتا ہے کہ "مجبّر" عربی نام نہ ہو البتہ اس کو سننے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کا حامل مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والا لبنانی یا مصری نژاد ہوسکتا ہے۔ شاید نام کا پہلا حصہ "يوسف" ہو جو تبدیل ہو کر "جوزف" بن گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکی صدر کی بیٹی ساشا کی تصاویر میں اس کے ہم راہ رہنے والے چھ خفیہ صدارتی محافظ کہیں نظر نہیں آ رہے۔ ان میں بعض محافظ 350 میزوں اور 700 افراد کی گنجائش رکھنے والے ریستوران کے اندر ہوتے ہیں اور دیگر محافظ باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں میں موجود ہوتے ہیں۔

مقررہ پروگرام کے مطابق اوباما اور ان کے اہل خانہ ہفتے کے روز سے موسم گرما کی دو ہفتے جاری رہنے والی تعطیلات اسی جزیرے میں گزاریں گے۔ شاید وہ دوپہر یا رات کا کھانا اسی مشہور ریستوران میں کھائیں تاہم ساشا ان کی خدمت انجام نہیں دے گی اس لیے کہ اس کی اپنی تعطیلات بھی ہفتے کے روز سے شروع ہورہی ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کسی صارف نے بھی صدر کی صاحب زادی کی اپنے موبائل سے بھی تصاویر نہیں بنائیں۔ تاہم "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو ایک وڈیو ملی جو 2013 میں ساشا کے والد کے ریستوران کے دورے کے موقع پر بنائی گئی۔