.

گھر بیٹھے دنیا میں کسی بھی مقام کو عکس بند کریں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب آپ اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے دنیا میں کسی بھی مقام کی تصویر اس طرح حاصل کرسکیں گے گویا آپ کسی بھی ملک میں کسی اہم ایونٹ کی براہ راست تصویر دیکھ رہے ہیں؟

جی ہاںuCiC ایپلی کیشن اپنے صارفین کو دنیا میں کسی بھی جگہ کی براہ راست تصویر یا وڈیو حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

پہلے صارف نقشے کی مدد سے اس مقام کا انتخاب کرتا ہے جس کی تصویر حاصل کرنے کا وہ خواہش مند ہے۔ اس کے بعد ایپلی کیشن مطلوبہ مقام پر اس وقت موجود افراد کی فہرست پیش کرتی ہے۔ ان میں کسی ایک فرد کا انتخاب کر کے آپ اس کو اپنی درخواست ارسال کرسکتے ہیں۔ مثلا تصویر لینا یا کوئی معلومات حاصل کرنا وغیرہ۔ آمادہ ہونے کی صورت میں آپ کو تصویر یا سوال کا جواب ارسال کردیا جائے گا۔

جہاں تک پرائیویسی کا تعلق ہے تو اس حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی حقیقی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی تصاویر وغیرہ کا حصول ممکن ہے۔ علاوہ ازیں ایپلی کیشن میں دیگر افراد کو فرینڈز لسٹ میں شامل کرنے یا ذاتی طور پر پیغام کے تبادلے کا بھی مطالبہ نہیں کیا جاتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہuCiC ایپلی کیشن iOS سسٹم کے 7 یا اس سے جدید ورژن کے لیے 26.5 میگابائٹ حجم میں اور اینڈرائڈ 4 یا اس سے جدید ورژن کے لیے 10 میگابائٹ حجم میں بالکل مفت دستیاب ہے۔