ارتکازِ توجہ اور یادداشت کی بہتری کے لیے 8 غذائیں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر میں ہونے والی متعدد طبی تحقیقات سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ بعض غذاؤں کے استعمال سے بڑی حد تک ارتکاز توجہ میں بہتری آتی ہے اور یادداشت مضبوط ہوتی ہے۔

روز مرہ کی تیز رفتار زندگی اور اس میں اعصابی دباؤ کا سامنا کرنے کے سبب بہت سے لوگ ارتکاز کی قلت اور یاداشت کی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین بہت سے تجربات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بعض ایسی غذائیں ہیں جن میں موجود غذائی مرکبات دماغ کے خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" نے اس نوعیت کی 8 غذاؤں کو پیش کیا ہے جن کے بارے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ یاداشت اور ارتکاز کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مؤثر اور بہت مفید ہیں۔

اخروٹ کا میوہ جوانسانی دماغ سے مشابہت رکھتا ہے ، غذائی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عموما دماغی صحت کے لیے یہ بہت مفید ہے۔ یہ اومیگا-3 ایسڈ اور اینٹی اوکسیڈنٹس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز، ریشہ ، معدنیات اور بعض وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔

پالک کے ہرے پتوں میں ارتکاز کی صلاحیت بڑھانے اور یادداشت کو بہتر بنانے کی بہت زیادہ قدرت ہوتی ہے۔ اس میں اومیگا-3 ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے دماغ کی غذائیت پوری ہوتی ہے اور اس کے کام کرنے کی قدرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

گہرے رنگ کی چاکلیٹ دماغ میں خون کی پہنچ کو بڑھاتی ہے۔ اسی لیے یہ ان اہم غذاؤں میں سے ہے جو ارتکاز میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ حافظے کو قوی بناتی ہے۔ غذائی ماہرین اسی واسطے یومیہ خوراک میں گہرے رنگ والی چاکلیٹ کے اضافے کی ہدایت کرتے ہیں۔

مگرناشپاتی یا ایووکاڈو کو اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے پیش نظر ، دماغی صحت بہتر بنانے کے حوالے سے اہم غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

سیلمون مچھلی بھی اومیگا-3 ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے جو ارتکاز میں مدد کرنے کے علاوہ حافظے کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ بہت سی طبی تحقیقوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ سیلمون مچھلی عام طور سے ذہنی صحت میں اضافہ کرتی ہے۔

چُقندر ان قدرتی غذاؤں میں سے ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے اور بڑھتی عمر کے ساتھ حافظے کی کمزوری سے بچاؤ کے حوالے سے حیران کن فوائد رکھتی ہیں۔ روزانہ کی خوراک میں چقندر کو شامل کرنے سے ارتکاز پر قدرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سبز غذا کے اندر حافظہ بہتر بنانے اور ارتکاز پر قدرت میں اضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ یہ عام طور سے دماغ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

8- انڈے کی زردی

بہت سی تحقیقوں سے یہ بات ہو چکی ہے کہ انڈے کی زردی میں انسانی عقل کی صحت بالخصوص یادداشت اور ارتکاز پر قدرت کو بہتر بنانے کی بڑی صلاحیت ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں