مودی کا ’شوقیہ سوٹ‘ گینز بک کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا

نیلام عام میں مودی کے متنازع لباس کی قیمت ساڑھے چھ لاکھ ڈالر کے قریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی جس طرح خود بھی ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہتے ہیں، اسی طرح ایک سال قبل ان کی جانب سے زیب تن کیے جانے والا لباس بھی سوشل میڈیا پر طنز ومزاح اور تمسخر کا عنوان بنا رہا مگر مودی اس حوالے سے خوش قسمت نکلے کہ متنازع سوٹ بھارت کا مہنگا ترین سُوٹ قرار دیتے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکاڈ کا حصہ بن گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ برس امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کے موقع پرایسے کپڑے زیب تن کیے تھے جن پر جگہ جگہ ان [مودی] کا نام تحریر تھا۔

ان کا یہ لباس سوشل میڈیا پر خوب مزاح اور طنزو تمسخر کا موجب بنا۔ مگر کچھ عرصہ قبل ان کے اس سوٹ کو گجرات میں نیلام عام میں پیش کیا گیا تو اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت چار کروڑ، اکتیس لاکھ، اکتیس ہزار تین سو گیارہ بھارتی روپے لگائی گئی تھی۔ امریکی کرنسی میں یہ قیمت قریبا چھ لاکھ 42 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

گینز بک کی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے لباس سے حاصل ہونے والی آمد’’نامامی گنگ فونڈ‘‘ نامی ایک تنظیم کو دی جائے گی جو ہندوؤں کے ہاں مقدس سمجھے جانے والے دریائے گنگا کی صفائی کے لئے سرگرم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں