کھیرے کے بارے میں 7 حقائق جو آپ نہیں جانتے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کھیرے کا شمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جن سے کوئی بھی باورچی خانہ بے نیاز نہیں رہ سکتا۔ سلاد میں اس کا اضافہ خوب صورت ذائقے کا باعث بنتا ہے۔ کھیرا وٹامنز ، ریشے اور پانی سے بھرپور ہونے کے علاوہ پوٹاشیئم ، میگنیشیئم ، زِنک ، فاسفورس ، فولاد اور کیلشیئم پر بھی مشتمل ہوتا ہے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق کھیرا انسانی جسم سے نقصان دہ زہر کی صفائی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ متعدد امراض اور طبی مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

کھیرے کا شمار ان قدرتی علاجوں میں ہوتا ہے جن کے ذریعے گردے کی صفائی ہوتی ہے اور یہ گردے اور مثانے میں موجود پتھریوں کی تحلیل میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھیرا انسانی جسم کو اضافی یورک ایسڈ سے بھی نجات دیتا ہے۔

متعدد طبی مطالعوں سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کھیرا متعدد قسم کے سرطان سے بچاؤ میں مدد کرتا ہے۔ ان میں چھاتی ، رحم اور مثانے کے غدود کا سرطان شامل ہیں۔

اپنی نمی سے متعلق خصوصیات کے پیش نظر، کھیرا معدے کے السر کے علاج میں جادوئی تاثیر رکھتا ہے۔ بالخصوص جب کہ اسے جوس کی صورت میں استعمال کیا جائے۔

کھیرا ریشے ، پوٹاشیئم اور میگنیشیئم سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس لیے یہ فشار خون کو منظم رکھنے اور اس کو متعدل سطح پر باقی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کھیرا 95% پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ موسم گرما میں بلند درجہ حرارت میں جسم کو مرطوب رکھنے والی بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔

اگر آپ کو شدید قسم کے سر درد کا سامنا ہے تو آپ فوری طور پر کھیرا کھایے جس کے بعد آپ بڑی حد تک بہتری محسوس کریں گے۔

یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ کاسمیٹکس کا سامان اور جلد کو نم کرنے والی کریمیں زیادہ تر کھیرے کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں۔ یہ جلد دوست معدنیات مثلا میگنیشیئم ، پوٹاشیئم اور سیلیکون سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جلد کو صاف اور چمک دار رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں