.

لفٹ میں "آئینے" کی اہمیت یہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہم میں سے اکثر لوگ جب لفٹ میں داخل ہوتے ہیں تو خود بہ خود آئینے کی جانب دیکھتے ہیں جب کہ لڑکیاں اور خواتین اپنے لباس کو درست کرنا شروع کر دیتی ہیں اور اپنے میک اپ پر بھی ایک نظر ڈال لیتی ہیں۔ کچھ عرصے سے لفٹ کے آئینے میں "سیلفی" بنانا نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں فیشن بن گیا جس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ تاہم ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کبھی لفٹ میں آئینے کی اہمیت کے بارے میں نہیں سوچا !!

حقیقت یہ ہے کہ لفٹ میں آئینہ نفسیاتی وجوہات کی بنا پر لگایا جاتا ہے۔ لفٹ کے استعمال کے آغاز میں لوگوں کو دوراینے کی طوالت اور لفٹ کی سست رفتار کے حوالے سے کافی شکایات ہوتی تھیں۔ ماہرین نے مسئلے کا حل تلاش کیا تو انہیں خیال آیا کہ لفٹ میں سوار افراد چوں کہ سفر کے دوران لفٹ کی دیواروں کو دیکھتے ہیں لہذا یہ امر ان کے لیے انتہائی بیزار کن ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وقت بہت سست روی سے گزر رہا ہے۔

ماہرین کے سامنے اس گومگوں کیفیت کو حل کرنے کے لیے دو طریقے تھے۔ پہلا یہ کہ لفٹ کی رفتار میں اضافے کے لیے اسے جدید بنایا جائے اور دوسرا یہ کہ لفٹ میں سوار افراد کی توجہ کسی ایک جانب منتقل کی جائے جس سے ان کو ایسا لگے کہ لفٹ تیز رفتار ہے۔ آئینے کی تنصیب کی لاگت اور ہر لفٹ کو جدید بنانے کی لاگت کے درمیان فرق پر غور کیا گیا تو ماہرین نے دوسرا طریقہ اختیار کرتے ہوئے آئینے کا سہارا لیا۔