.

آپ جلدی سوتے ہیں تو فورا ڈاکٹر سے رُجوع کریں !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک جدید طبی مطالعے میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جلدی سونا دل سے متعلق مسائل یا خطرناک امراض کے وجود کا انتباہی اشارہ ہو سکتا ہے۔ لہذا جو لوگ روزانہ رات کو بہت جلد بستر پر چلے جاتے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ جلد اپنا تفصیلی طبی معائنہ کرائیں۔

مذکورہ تحقیقی مطالعے کو کچھ عرصہ قبل اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہونے والی امراض قلب کی سب سے بڑی عالمی کانفرنس کے سلسلے میں پیش کیا گیا۔

مطالعے سے متعلق ماہرین نے واضح کیا ہے کہ مشقت اور تھکاوٹ کے نتیجے میں بھی جلد سونا.. بلند فشار خون کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ جلد سونا فشار خون کو کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوتا جیسا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں۔ فشار خون بلند ہی رہتا ہے اور بعد ازاں سونے کے دوران دل کے دوروں کا خطرہ باقی رہتا ہے۔

مذکورہ تحقیقی مطالعے کے سربراہ ڈاکٹر نوبو ساساکی کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون انسانی جسم میں موجود حیاتیاتی گھڑی پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور اسی وجہ سے شاید انسان جلد سونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی مرر" کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہر چار میں سے ایک شخص بلند فشار خون کی شکایت رکھتا ہے۔