.

فضائی میزبان سے بوس وکنار مسافر کو مہنگا پڑ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:


متحدہ عرب امارات کی ایک فوجداری عدالت نے تنزانیہ کے ایک شہر ی کو ایمریٹس ائر لائن کی فضائی میزبان سے بلا اجازت معانقہ اور بوس وکنار کے الزا م میں تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔


دبئی سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار 'د ی نیشنل' کے مطابق سزا مکمل ہونے پر بیالیس سالہ افریقی شہری کو امارات سے بیدخلی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ عدالت خاتون فضائی میزبان کو 'جنسی طور پر ہراساں' کرنے کی پاداش میں مجرم کو سزا دی۔


اخبار کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ متذکرہ افریقی باشندے نے دبئی آنے والی پر واز کے عملے میں شامل پچیس سالہ امریکی فضائی میزبان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی خواہش ظاہر کی۔ سلیفی اتارنے کے لئے دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے تو تنزانیہ کے شہری نے خاتون میزبان سے معانقہ کرتے ہوئے اس کی گردن پر بوسہ ثبت کر دیا۔


متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ تنزانیہ سے دبئی آنے والی پرواز کے سپروائزر نے ان سے معانقہ کرنے والےا فریقی شہری کو اس عمل پر سخت سست کہا تھا، تاہم گزشتہ اپریل میں فضائی میزبان نے معاملہ پولیس کو رپورٹ کر دیا جس پر عدالت نے ملزم کو سنا ئی۔